عوام کوآئی ایم ایف کے چنگل اورمہنگائی کے سونامی میں دھکیلنے والے سینٹ انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئے ، عامر صدیقی


راولپنڈی (نیوزرپورٹر) عوام کوآئی ایم ایف کے چنگل اورمہنگائی کے سونامی میں دھکیلنے والے حکمران سینٹ انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئے ،گیلانی جمہوریت پسندوںکی فتح کی نوید بن کر ابھرے اور کامیاب ٹھہرے،سلیکٹڈحکمران پارلیمان کا اعتماد کھو چکے انہیں گھر جانا ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پرٹی کے سابق امیدوارمحمد عامر صدیقی نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے کارکنوںسے خطاب میںکیا۔ انہوں کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوامی مسائل نظر انداز کئے رکھے اشیائے خوردونوش، ادویات و پیٹرولیم مصنوعات، بجلی ، گیس کی قیمتوں میں ہو شرباء اضافے نے غریب کی کمر ہی توڑ دی ، ادارے تباہی کے دہانے پہنچا دیئے واپڈا جیسے نفع بخش ادارے کی نجکاری ،محنت کشوں کی جبری ریٹائرمنٹ کی خبریں ،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا ، جیسے مسائل دیکھنے کو ملے ایسے حالات میں عوام کے منتخب نمائندگان نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جمہوری قوتوں کے حق میں فیصلہ دیا ۔