چین کا 14 واں پانچ سالہ منصوبہ، پاکستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سالانہ کانفرس کی روداد

اسلام آباد: چین کا 14 واں پانچ سالہ منصوبہ، پاکستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سالانہ کانفرس کی روداد کے مطابق پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے کا اہم پارٹنر ہے ۔روداد کے مطابق چینی پارلیمنٹ نیشنل پیپلز کانگریس اور حکمران جماعت کے پالیسی ساز ادارے سی پی پی سی سی کی نیشنل کمیٹی کے جاری سالانہ اجلاسوں میں چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے مناسب پوزیشن میں ہے۔ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ فیز ٹو پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کو تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کا موقع ملا ہے۔