پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری تھا، مولانا فضل الرحمن کا شکوہ


اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری تھا۔
نجی چینل ‘جیو نیوز’ سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں اور پیپلز پارٹی مخالف تھی حالانکہ پیپلز پارٹی جہموریت جمہوریت کہتے نہیں تھکتی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر غور و فکر کے لیے وقت مانگا ہے جبکہ پی ڈی ایم ان کے جواب کا انتظار کرے گی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اتحاد ابھی قائم ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ‘میں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا، اس کے بعد مزید کیا بات کرتا’۔