اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،آصف زرداری کے استعفوں کے انکار پر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی ۔ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کو استعفوں پر قائل کرنے میں ناکامی پر مولانا فضل الرحمن نے سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دی،فضل الرحمان کے مستعفی ہونے کی دھمکی پر اجلاس میں موجود دیگر رہنماؤں نے انھیں ٹھنڈ ا کیا۔ مولانا نے کہا کہ اگر سب ایسے ہی چلنا ہے تو پھر یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مولانا صاحب آپ ہمارے بڑے ہیں ہمارے گھر میں ہیں۔ ہمارے ساتھ ایسا سلوک افسوسناک ہے۔ مولانا نے زرداری سے شکوہ کیا کہ آپ کی گفتگو اور موقف سے مایوس ہوا ہوں۔سابق صدر آصف زرداری کے خطاب کے بعد اجلاس کا ماحول انتہائی سنجیدہ ہوگیا۔ زرداری کی تنقید کے دوران نواز شریف کے چہرے کے تاثرات مسلسل بدلتے رہے۔ایک موقع پر نواز شریف نے ویڈیو لنک سے ہٹنے کی کوشش کی تو اسحاق ڈار نے ہاتھ پکڑ لیا اور انہیں ویڈیو لنک سے نہ ہٹنے کا کہا ۔اجلاس میں مریم نواز نے نماز کے وقفے کے دوران نواز شریف سے بات کی اور آصف زرداری کو جواب دینے کیلئے اجازت طلب کی جس پر نواز شریف نے انہیں اجازت کھل کر جواب دینے کی اجازت دی ۔
Related Posts

آصف علی زرداری کا طبی معائنہ، ڈاکٹروں کی فوری ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز
- Rizwan Malik
- August 23, 2019
- 0
اڈیالہ جیل میں قید سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا بدھ کو جیل میں طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری […]

میانوالی ,کارکوآگ لگ گئی
- Rizwan Malik
- October 10, 2017
- 0
میانوالی سرگودھا روڈ پر مظفر پور پل کے نزدیک وائرنگ شارٹ ہونے کی وجہ سے کار کو آگ لگ گئی کار مکمل جھلس گئ ۔تاہم […]

سال2017میں اب تک راولپنڈی ضلع میں کل17801مقدمات درج ہو ئے
- Rizwan Malik
- December 31, 2017
- 0
راولپنڈی….سال2017میں اب تک راولپنڈی ضلع میں کل17801مقدمات درج ہو ئے ہیں ۔ جن میں چوری ڈکیتی راہزنی اور تمام قسم کے سرقہ کے کل2891مقدمات درج […]
