
بیجنگ :شمال مغربی چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر کیئے گئے فلائی اور کا منفرد ڈیزائن ذہن گھما دینے والا ہے ۔فلائی اور تو دنیا میںکئی ہیں مگر چین کا یہ پل تو ذہن گھما دینے والا ہے۔اس کا ڈیزائن ہی اتنا منفرد ہے کہ اس کی تصاویر نے دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا۔2019 میں ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جو 3 منزلوں پر پھیلا فلائی اوور برج ہے۔
پل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اوپر چڑھے یا نیچے اترے گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم ہوجائے مگر رولر کوسٹر ڈیزائن ڈرائیونگ کے امتحان سے کم نہیں۔
پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے (پل کے ساتھ منسلک کو سڑک کو ملا کر) پر پھیلا ہوا ہے۔ اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔
یہ تین منزلہ پل دور سے دیکھنے میں کسی ڈریگن جیسا نظر آتا ہے جو کہ لوگوں کے اس علاقے کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق 3 ہزار ورکرز نے محض 5 ماہ کے اندر اس انوکھے فلائی اوور کو تعمیر کردیا تھا۔
یہاں سفر کرنے والے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اس پر گزرتے ہوئے رولر کوسٹر جیسا احساس ہوتا ہے۔
چین میں اکثر ایسے منصوبے سامنے آتے رہتے ہیں۔
جنوری 2017 میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں تعمیر ہونے والا ‘لکی ناٹ’ برج دنیا کو حیران کرنے کے لیے کافی ثابت ہوا جسے نیکسٹ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا۔راہ گیروں کے گزرنے کے لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مجموعہ ہے جن کو ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔
اس ڈیزائن پر کمپنی کو 2013 میں ایک بین الاقوامی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اور اسے عوام کے لیے 2016 کے آخر میں کھولا گیا۔


