اسلام آباد:اسلام آباد کے لئے راول ڈیم سے پانی کی سپلائی تقریبا تیس سال بعد بحال ہو چکی ہے۔ سردار خان زمری ڈی جی واٹر مینیجمینٹ کے چارج سنبھالنے کے بعد اسلام آباد کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اور تیز ترین اقدام اٹھائے گئے۔ ابھی سی ڈی اے رسول ڈیم سے دو ملین گیلن پانی راول ڈیم سے حاصل کرے گا جسے شکر پڑیاں کے پاس ریزروائر میں ٹریٹمنٹ کے بعد آگے اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون، جی ایٹ، اور آئی ایٹ کو سپلائی کیا جائے گا۔ راول لیک -1 میں ایک جنریٹر بھی مہیا کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکے۔ پانی کی کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ راول ڈیم سے حاصل کردہ پانی آئی ٹین، آئی الیون کے ساتھ ساتھ ایچ سیکٹرز کو بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس سے اسلام آباد میں پانی کے ایشو کو حل کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ اس تمام کام کی نگرانی ڈی جی واٹر مینیجمینٹ سردار خان زمری کر رہے ہیں جنھوں نے چند روز قبل ہی ڈپارٹمنٹ کا چارج سنبھالا ہے۔
Related Posts

فواد عالم کم اننگز میں 5 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین بلے باز بن گئے
- Rizwan Malik
- August 23, 2021
- 0
ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے، والد نے بھی ہمیشہ حوصلہ بڑھایا جمیکا:قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز […]

اسحاق ڈار نائب وزیراعظم پاکستان مقرر
- Rizwan Malik
- April 29, 2024
- 0
پارلیمانی جمہوریت میں نائب وزیراعظم کے حوالے سے آئین خاموش ہے اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب […]

امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب برہم،روس کاسعودی عرب سے تعلقات کو وسعت دینے کا اعلان
- Rizwan Malik
- October 29, 2022
- 0
امریکا چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے،یورپ چاہے تو یوکرین کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہوسکتا ہے مغرب کو کوئی حق […]
