اسلام آباد:قانون دان اور تجزیہ کار سعد رسول نے کہا ہے کہ سی پیک کی مغرب تک توسیع میں افغانستان،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو بھی تقویت دینا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبا میں نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کامقصد پاکستان کے جامع سٹریٹیجک فریم ورک پر مبنی نئی اسٹریٹجک راہیں ہموار کرنا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مکالمہ عوامی دانشوروں اور پالیسی سازوں کے مابین فاصلوں کو ختم کرنے کے لئے نہایت موثر ثابت ہوگا۔ اس فورم نے قومی سلامتی کے روایتی تصورات سے ہٹ کر روشن افکار کی ترجمانی کی اور اس میں اقتصادی سرگرمی میں شامل سکیورٹی کے وسیع تر مباحث پر توجہ دی گئی۔ اس فورم نے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے مرکز کے طور پر اور وسطی اور مغربی ایشیا کے گیٹ وے کی حیثیت سے اور مشرقی و مغربی راستوں سے گزرنے والی توانائی اور تجارتی راہداری کے طور پر سی پیک کے شمالی ۔ جنوب روٹ پر پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی مغرب تک توسیع میں افغانستان ۔ پاکستان ٹرانزٹ تجارتی معاہدے کو بھی تقویت دینا شامل ہے۔
Related Posts
تحریک انصاف کو بڑا دھچکا :الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کردئیے
- Rizwan Malik
- مئی 11, 2022
- 0
اسلام آباد: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق دائر نااہلی کے ریفرنس کو مسترد […]
یونیورسٹی آف سرگودھا میانوالی کیمپس کے طالب علموں کے دو گروپوں میں لڑائی
- Rizwan Malik
- نومبر 21, 2017
- 0
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی میانوالی /یونیورسٹی میں لڑائی میانوالی ۔۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میانوالی کیمپس کے طالب علموں کے دو گروپوں میں لڑائی میانوالی ۔۔ […]

پاکستان کیلئے 8.57 ارب ڈالرکی امداد کا اعلان ڈیفالٹ کا خطرہ بھی ٹل گیا
- Rizwan Malik
- جنوری 9, 2023
- 0
فرانس، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک اور اکنامک کورپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کا کئی ملین یوروز اور ڈالرز کی امداد کا اعلان جنیوا:جنیوا میں دنیا نے سیلاب سے […]
