سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں سے سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، سردار مسعود

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)آزاد جموں و کشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں سے نہ صرف توانائی کا بحران حل ہوگا بلکہ سماجی و اقتصادی خوشحالی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہائیڈرو بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ میرپور ڈویژن کے ضلع کوٹلی کے کروٹ ہالر میں زیر تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 720 میگاواٹ کروٹ پن بجلی گھر کے منصوبے پر عمل درآمد سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔