اسلام آباد: پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین کے ساتھ دوستی نہایت اہمیت کی حامل رہی ہے کیونکہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کو بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کی استعداد فراہم کی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر تذکرہ کیا کہ اس تعاون کا رخ قابلِ تجدید توانائی کے وسائل کی طرف موڑا جاسکتا ہے کیونکہ چین ٹیکنالوجی اور سولر انرجی کی پیداوار سے مالا مال ہے جو ماحولیات کی وجہ سے بھی پاکستان کے لئے انتہائی سازگار ہے۔ ملک کا جغرافیہ یوں ہے کہ سورج کی روشنی یکساں اور بھر پور طریقے سے پورے ملک تک پہنچتی ہے۔ پاکستان میں فلیٹ سطح سے حاصل ہونے والی اوسط شعاع ریزی کا تخمینہ 200 سے 250 واٹ فی میٹر مربع ہے جو ملک کو خود مختار بنانے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قابلِ تجدید توانائی ایجنسی ، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ، چینی کمپنیاں اور پاکستان کے نجی شعبے کی توانائی کمپنیوں کے ذریعے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ چین سے ہونے والی براہ راست بین الاقوامی سرمایہ کاری قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔
Related Posts

مسلسل 8 ویں شکست ،پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا
- Rizwan Malik
- October 14, 2023
- 0
پاکستان کو بڑے مقابلے میں بڑی شکست،میچ خلاف توقع excited کی بجائے one sided رہا میچ مکمل طور پر یک طرفہ رہا پاکستانی بیٹرزچلے نہ […]

مراکش میں تباہ کن زلزلہ ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی
- Rizwan Malik
- September 9, 2023
- 0
153 افراد زخمی ، ریکٹر سیل پر زلزلہ کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ آفٹر شاکس کا […]

عدالت نے میشا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا
- Rizwan Malik
- October 1, 2021
- 0
لاہور:عدالت نے میشا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا ہے۔ لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے […]
