پنجاب آرٹس کونسل میں معروف شاعرہ شمسہ نورین کے پوٹھوہاری شعری مجموعے "پھل چہھولی نیں” کی تعارفی تقریب

صدارت ڈاکٹر منور ہاشمی نے کی، شمسہ نورین،شریف شاد، خالد مجیداور عاصم رانا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل اور پوٹھوہاری ادب سنگت کے زیر اہتمام معروف شاعرہ شمسہ نورین کے شعری مجموعے ‘پھل چہھولی نیں’ کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی،تقریب کی صدارت ڈاکٹر منور ہاشمی نے کی جبکہ ڈاکٹر نثار ترابی اور وفا چشتی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے سید ثاقب امام رضوی،ڈاکٹر فرحت عباس اور فرہاد عارف نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں نظامت کے فرائض عبدالروف کیانی نے ادا کیے۔شمسہ نورین نے اظہار خیال کرتے ہوئے نئی شعری مجموعے سے چند غزلیں بھی پڑھ کر سنائی اور حاظرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منور ہاشمی کا کہنا تھا کہ شاعری حساس جذبوں کا نام ہے۔ شمسہ نورین نے خوبصورت انداز میں اپنے خیالات قاری تک پہنچائے ہیں۔ شعری مجموعہ حلقہ ادب سے تعلق رکھنے والوں لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔تقریب سے نعیم اکرم قریشی، وسیم جبران،چندا خیری، خالد مجید،شریف شاد، عاصم رانا،رفعت انجم سمیت دیگر شعرا نے بھی خطاب کیا۔