بدلتی دنیا کا اسٹیئرنگ چین کے ہاتھ میں ہے، ڈاکٹر ارم خالد


چین کا دنیا کے لئے فراہم کردہ ایجنڈا امن ، تعاون اور سلامتی پر مبنی ہے ،پروفیسر لی ہوا لیانگ


اسلام آ باد : پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد نے کہا ہے کہ اس وقت چین کا دنیا کے لئے فراہم کردہ ایجنڈا امن ، تعاون اور سلامتی پر مبنی ہے، بدلتی دنیا کا اسٹیئرنگ چین کے ہاتھ میں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تہذیبوں کا مکالمہ کے اعنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد نے کہا کہ یہ تبادلہ مشترکہ طور پر چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی اور پاکستان ریسرچ سنٹر نے مستقبل کے ساتھ کام کرنے والی ایک جماعت کے لئے کیا تھا۔ گروپ ڈسکشن کی میزبانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر برائے گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز(سی جی ایس ایس)اور ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ سنٹر برائے مشترکہ مستقبل اسلام آباد خالد تیمور اکرم نے کیا۔ چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی ود شیئر فیچر کے ارکان نے بھی بحث میں حصہ لیا سیشن کا آغاز چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی ود شیئر فیچر پروفیسر لی ہوا لیانگ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ "تہذیبوں کے تصادم” کے تصور سے بے شمار جنگیں اور ہزاروں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ انہوں نے بین الاقوامی مواصلات اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پائیدار خوشحالی اور سلامتی کے حصول کے لئے ایک پرامن بین التہذیب بقائے باہمی کی ضرورت ہے۔
پروجیکٹ ایگزیکٹو سی جی ایس ایس پلوشہ نواز ، پی ایچ ڈی اسکالر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد بریگیڈیئر(ر)ظہور الحق ، اسسٹنٹ پروفیسر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر عمران اشرف،چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی ود شیئر فیچرکی ایسوسی ایٹ پروفیسر لی ہان ، چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی اور سی جی ایس ایس کے ممبر ایڈوائزری بورڈ نواز علی نے بھی خطاب کیا۔