پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کے استحکام کی بات کی

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور پی پی سترہ کے امیدوار محمد بنارس چوہدری کی طرف سے دی گئی سحری میں مقررین کا خطاب

راولپنڈی : پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کے استحکام کی بات کی ہے 1973 کا متفقہ آئین اور ایٹمی صلاحیت شہید بھٹو کے کارنامے ھیں بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر کردیا بلاول بھٹو خارجہ محاذ پر بڑی مہارت دانشمندی اور دلیری سے دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ھیں اتحادی حکومت بہت جلد مہنگائی بے روزگاری و دیگر مسائل پر جلد قابو پانے میں کامیاب ھو جائے گی عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر آئی ایم ایف سے معائدہ ختم کرکے ملکی معشیت سے کھلواڑ کیا ھے جس پر حکومت بڑی محنت کے ساتھ قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی نائب صدر ملک خالد نواز بوبی سٹی صدر راجہ کامران بابر جدون راجہ الطاف ناصر میر چوھدری اسد پرویز توقیر عباسی قاسم ادریس ملک آصف اکبر نے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور پی پی سترہ کے امیدوار محمد بنارس چوہدری کی طرف سے ان کی رہائش گاہ قاسم آباد میں دی گئی سحری میں خطاب کرتے ھوئے کیا۔
اس موقع پر پارٹی رھنما راجہ ظہیر شہزاد بٹ ساجد قریشی راجہ اصلاح الدین حمید گل درانی انصر کیانی فلک شیر فلکی خان شاہ رخ خان عبدالرحمن توکلی رانا شوکت ماسٹر بشیر محمود پہلوان توصیف بٹ خاور شاہ میاں الطاف بٹ یاسر شیخ کیعلاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
میزبان محمد بنارس چوھدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عمران خان جیسے اناڑی انا پرست شخص کو ملکی باگ دوڑ دے کر ملک و قوم کے ساتھ زیادتی کی گئی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ مکانوں کا جھانسا دے کر عوام کو بیوقوف بنانے جیسے غیر سنجیدہ نعروں کے چکر میں اب عوام نہیں آئیں گے اپنے چار سالا اقتدار میں اپنی ناکامیوں کا بارہا اظہار کرنے کے باوجود عمران کا دوبارہ حکومت بنانے کا دعوہ اور نعرہ اب عوام کے لیے ناقابلِ قبول ھے انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں صدر آصف علی زرداری نے ،، کھپے پاکستان،، کے نعرے کو دہرا کر سازشی عناصر کو واضع پیغام دیا ھے پیپلزپارٹی وفاقی اکائیوں کی مضبوطی ترقی کیلئے ھمیشہ سے کوشاں رہی ھے اور آئندہ بھی اس پر عمل پیرا رہیگی۔