
اسلام آباد:پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر دانش پر لڑکیاں مریں۔
شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران عائزہ نے شادی سے قبل اپنے آئیڈیل سے متعلق بات کی۔
عائزہ نے انکشاف کیا میری خواہش تھی کہ میری شادی ایک ایسے لڑکے سے ہو جو ہیرو ہو اور دنیا کی ساری لڑکیاں اس پر مریں، پھر میری شادی ایک ایسے لڑکے سے ہوگئی اس لیے اب میں چاہتی ہوں لڑکیاں دانش پر مریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی دوستوں کو آج بھی کہتی ہوں کہ میں سوچتی تھی کہ میری شادی کسی ہیرو سے ہواور وہ ہوگئی، اب میں دانش کو تیار کرکے بھیجتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ لڑکیاں اس پر مریں اور دانش مجھ پر مرے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
قبل ازیں
اداکار دانش تیمور نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران اپنی اہلیہ عائزہ اور اپنے تعلق کے حوالے سے تمام تر باتیں بتائیں کہ آخر ان کے تعلق کا آغاز کب اور کیسے ہوا۔
میزبان نے دانش تیمور سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی عائزہ سے فلرٹ کیا جس کے جواب میں دانش کا کہنا تھا کہ عائزہ سے تو پیار تھا، عائزہ وہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے کبھی فلرٹ نہیں کیا۔
میزبان نے کہا کہ آپ نے کب سوچا کہ آپ کو عائزہ سے محبت ہے اور آپ نے کیسے انہیں بتایا؟ اس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ میں نے عائزہ سے پہلی بات ہی یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنا ہے، میں نے اس کو بولا ہی نہیں کہ مجھے آپ سے ملنا ہے۔
دانش نے انکشاف کیا کہ فیس بک سے پہلے ایک پلیٹ فارم ہوتا تھا جس کا نام اورکٹ ہوتا تھا تو سب سے پہلے اس پر ہماری بات ہوئی تھی، شروع میں لڑائی بھی ہوئی، عائزہ میری مداح تھی اور بات بھی اسی طرح شروع ہوئی تھی کہ میں آپ کی فین ہوں اور مجھے آپ کا یہ شو بہت اچھا لگتا ہے۔
دانش تیمور نے کہا کہ مجھے ان سے بات کر کے ایسا لگا کہ یہ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہیں اور ان کو شادی کے بعد میرے گھر میں ہونا چاہیے، پھر میں نے ان سے پوچھا کہ آپ مجھ سے شادی کریں گی جس پر ان کو پہلے یقین نہیں آیا۔
اداکار نے بتایا کہ عائزہ سے والدہ سے ملاقات کرانے کی درخواست کی اور پہلی بار عائزہ سے ملنے کی بجائے ان کی والدہ سے جاکر ملا اور رشتہ مانگا تھا۔



