گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کے لئے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ مئی میں ہوں گے


اسلام آباد:گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ مئی میں منعقد ہونگے۔ گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایا کہ دو روزہ ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا، پہلے روز مردوں کی ٹیم جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کے لئے ٹرائلز ہونگے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چیمپئن شپ جون کے تیسرے ہفتے میں سوات میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، واضح رہے کہ یہ چیمپئن شپ 6 سے9 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی لیکن ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث چیمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔