بیجنگ:چین نے لانگ مارچ 6 راکٹ کے ذریعے 9کمرشل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ راکٹ شمالی چین کے صوبہ شانسی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے چینی وقت کے مطابق منگل کی صبح11:20منٹ پر بھیجے گئے۔یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 366 واں فلائٹ مشن تھا۔ یہ مصنوعی سیارے اپنے مدار میں داخل ہوچکے ہیں جو مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ کے زمینی سروے ، شہری تعمیرات ، زراعت ، جنگلات اور توانائی کے لیے دور دراز سے سینسنگ کی خدمات فراہم کریں گے جبکہ راکٹ کے ذریعے بھیجے گئے دوسرے مصنوعی سیارچے سیٹلائٹ پلیٹ فارم ڈیزائن ، ریئل ٹائم امیجنگ اور مشاہدے ، ڈیٹا کے حصول اور ٹرانسمیشن میں ٹیکنالوجیز کی جانچ کرنیکے ساتھ ساتھ نئے اجرام فلکی کے مشاہدے اور ریموٹ سینسنگ سروسز کی فراہمی کے لیے استعمال ہوں گے۔
Related Posts

آئی سی سی سے شکایت کام آگئی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری
- Rizwan Malik
- September 26, 2023
- 0
اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کونسل کو کی گئی شکایت کام آگئی اور بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دئیے […]

فلموں جیسا بچھڑے ہوئے خاندان کے ملاپ کا د نگ کردینے والا قصہ
- Rizwan Malik
- April 12, 2021
- 0
شادی کے موقع پر بہو بیٹی نکل آئی ساس نے پہچان لیاجذبانی مناظر تاہم شادی پھر بھی ہوگئی شادی کے ساتھ ساتھ تقریب میں شریک […]

غیر ملکی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں, کمیشن کے کسی بھی رکن کے ذہن میں پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی تعصب نہیں،چیف الیکشن کمشنر
- Rizwan Malik
- October 12, 2019
- 0
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈز کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر […]
