اسلام آباد:سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے نوکری سے برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ20 سال سے زائد عرصہ تک جوڈیشری میں خدمات سرانجام دیں،واقعہ کے دوران ذاتی دفاع میں کسی کو نقصان نہ پہنچاتے ہوئے صرف اپنادفاع کیا،تعصبانہ رویہ کے تحت واقعہ کی انکوائری کی گئی، میرا موقف تک نہ سنا گیا، انکوائری کمیٹی کی سفارش پر7دسمبر2020ء کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے اورمجھے دوبارہ اسی عہدہ پر بحال کیاجائے۔یاد رہے کہ سابق جوڈیشل افسر جہانگیر اعوان اور پی ٹی آئی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کے مابین اسلام آباد کے ریڈ زون میں جھگڑا ہوا تھا،گزشتہ سال ستمبر میں واقعے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر اعوان کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
Related Posts

میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ 2 پائلٹ شہید
- Rizwan Malik
- January 7, 2020
- 0
میانوالی:میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں2 پائلٹ شہید ہوگئے۔پاک فضائیہ کے تربیتی […]

پریانکا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کی خواہاں؟
- Rizwan Malik
- August 12, 2019
- 0
امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کرنے کے بعد امریکا منتقل ہوجانے والی بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے پاکستان اور […]

عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج، پی ٹی آئی کے اہم رہنما منظر سے غائب
- Rizwan Malik
- May 10, 2023
- 0
مراد سعید، پرویز خٹک،اسد قیصر، فیاض الحسن چوہان اتحادی شیخ رشید احمد ڈاکٹر شہباز گل، زلفی بخاری اور اعظم خان سواتی سمیت دیگر کئی لیڈر […]
