این اے 249 ضمنی الیکشن: پیپلز پارٹی نے میدان مار لیاایک تیر سے اتنے شکار، بلاول کی ٹوئٹ

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاسل کر لی ہے ۔دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل رہے ۔جبکہ تیسرا نمبر پاکستان تحریک لبیک کے امیدوار نے لے لیا۔یہ نشست پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے مستعفیٰ ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ اپنی کایابی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پی پی کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘ایک تیر سے اتنے شکار’۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کا انتخابی نتیجہ اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زیر تعمیر مزار قائد کے سامنے کھڑے ہو کر عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز بھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے تیر کے نشان کے ساتھ ایک ٹوئٹ کیا تھا۔خیال رہے کہ این اے 249 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے جیت لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔