
اسلام آباد:وزیراعظم اور وزیر قانون کی جانب سے کئی ایک وضاحتوں کے بعد سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کہی بات پر قائم ہیں۔جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں بشیر میمن نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو انہیں تلملانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم بطور قانون دان ایک شریف اور اچھے آدمی ہیں ان کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانا بہت آسان ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ان الزامات کی تردید کی ہے جس میں بشیر میمن نے دعوی کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کے لیے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے کہا جب کہ وزیراعظم نے بھی ان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دبائو ڈالا۔
وزیراعظم نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں کہا کہ بشیر میمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا۔جبکہ بشیر میمن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات پر قائم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



