
نیویارک :مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے کہا ہے کہ وہ شادی کے ستائیس سال بعد طلاق لے ر ہے ہیں،ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔اس جوڑے نے طویل رفاقت کے بعد علیحدگی کا اعلان ٹوئٹر اکائونٹ پر کیا ہے۔بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس پر بہت سوچنے اور اپنے تعلقات پر بہت کام کرنے کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تین بچوں کی پرو رش کی اور ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔دونوں کی ملاقات 1980 کی دہائی میں اس وقت ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت اختیار کی تھی ، ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلاتے ہیں۔علحیدگی کی صورت میں میلنڈا کو بل گیٹس کی دولت کا آدھا حصہ ملے گا۔



