علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرکاری سرپرستی میں بیروزگاروں کو لوٹنے لگی


انٹرویو کے لئے بلایا نہ کوئی کال لیٹر مختلف آسامیوں کے لئے امیدواروں سے کروڑوں روپے بٹور کر خاموشی اختیار کر لی


اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر سے مختلف آسامیوں کیلئے کروڑوںروپے امیدواروںسے بٹور لئے تاحال کئی علاقوں میں ہزاروں امیدواروں کو نہ کال لیٹر ملا اور نہ ہی کسی ٹیسٹ انٹرویو کیلئے بلایا گیا ۔ اس حوالے سے متعدد امیدواروںنے نوائے وقت کو بتایا کہ مختلف پوسٹز کیلئے تین سے چار ماہ پہلے مختلف قومی اخباروں میں اشتہارات چھپے تھے ۔بلوچستان سندھ اور پنجاب کے پی کے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں پانچ سے پندرہ سو روپے پی آرڈر پر بینکوں میں فیسیں جمع کرائیںان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی فون کرکے پوچھتے ہیںکہ کب تک کال لیٹر آئیں تو سرے سے کوئی فون اٹینڈ نہیں کرتا ہے اور اگرغلطی سے کوئی کربھی لے تو کہا جاتا ہے کہ ابھی پراسس ہو رہا ہے اس حوالے سے جب وائس چانسلر ضیاء القیوم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے مفروضوں کا جواب نہیں دے سکتا ۔ یعنی انہوںنے سرے سے اس بات کو ہی تسلیم کرنے سے انکارکر دیا ۔

بشکریہ :نوائے وقت