سلمان خان کے والد نے بھی رادھے کو ناکام فلم قرار دے دیا

ممبئی :سلمان خان کے والد نے بھی رادھے کو ناکام فلم قرار دے دیاہے۔ سلمان خان کے والد نامور اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیٹے کی فلم رادھے کو ناکام قرار دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ دبنگ تھری سے پہلے یہ فلم ایک علیحدہ فلم ہے جبکہ بجرنگی بھائی جان ایک علیحدہ فلم تھی۔ انھوں نے کہا کہ رادھے اچھی فلم نہیں ہے، لیکن کمرشل سنیما کی یہ ذمہ داری ہے اس کی وجہ سے فلم سے جڑے لوگ پیسے بناسکیں۔
سلیم خان کا کہنا تھا کہ سنیما لائف سائیکل اسی سے چلتی ہے اور اسی کی بنیاد پر سلمان خان نے پرفارمنس دی۔
ساتھ میں انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ فلم کے اسٹیک ہولڈرز کو اس میں نقصان نہیں ہوا۔