اسلام آباد: کومسٹیک ، انٹرنیشنل سنٹر برائے کیمیکل اینڈ بیولوجیکل سائنسز کراچی اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے تعاون سے "حلال مصنوعات کی جانچ کی لیبارٹری قائم کرنے کا طریقہ” کے موضوع پر 3 روزہ جدید ترین تربیتی کورس 8 سے 10 جون تک کومسٹیک سیکرٹریٹ ، اسلام آباد میں ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے اور مسٹر احسان اووت ، سکریٹری جنرل ، اسٹینڈرڈز اینڈ میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی ممالک ، ترکی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔اس کورس میں غذا ، کاسمیٹکس اور دواسازی میں غیر حلال اجزا کی تحقیقات اور تجزیہ کے لئے لیبارٹری قائم کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ آئی ایس او 17025 سے لیبارٹری کی توثیق کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ عام طور پر مختلف مصنوعات میں غیر حلال اجزا کی موجودگی کی جانچ کے طریقہ کار کی تربیت دی جائے گی۔


