پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بنائے جانے والے ٹینک کا معائنہ کیا،آئی ٹین کے رہائشیوںکااظہار تشکر
اسلام آباد : وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے نے وفاقی وزیر و ایم این اے اسد عمر کی خصوصی ھدایت پر آئی ٹین کا دورہ کیا. اس دورہ میں انکے ساتھ پاکستان تحریکِ انصاف کی مقامی قیادت قاضی تنویر کنوینئر این اے 54، جمشید مغل کنوینئر اسلام آباد ریجن ملک امتیاز ، مظہر عثمان ، ندیم گجر صاحب اور تحریکِ انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد و عمائدین علاقہ موجود تھے. اس موقع پر علی نواز اعوان کی قیادت میں علاقے کی تقدیر بدلنے والے تاریخی منصوبہ جات کا فردا فردا سائیٹ وزٹ کر کے جائزہ لیا گیا۔ علی نواز اعوان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آئی ٹین میں ایک لاکھ ٹن گیلن پانی کی سٹوریج کیلئے بنایا جانیوالا ریزروائر تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے. آئی ٹین میں پانچ نئے ٹیوب ویلز اور آٹھ عدد نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے. ان پراجیکٹس کی تکمیل کے بعد علاقے کی پانی کی کمی کی صورتحال ان شااللہ دور ہو جائے گی اور آئی ٹین میں پانی کا مسئلہ قصہ پارینہ بن جائے گا. عمائدین علاقہ نے اس موقع پر علی نواز اعوان کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس بات پہ خوشی کا اظہار کیا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کو آئی ٹین کے مسائل پہ عملی طور پر کچھ کام کرنے کا خیال آیا ہے. آئی ٹین کے رہائشیوں نے سوشل میڈیا ٹیموں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ترقی کی تحریک نے واقعی علاقے کا مقدر بدل کر رکھ دیا ہے. پاکستان تحریکِ انصاف اور اس جماعت کے کارکنان دلوں کے فاتح ہیں جنھوں نے آئی ٹین کے شہریوں کے دل فتح کر لئے ہیں۔


