شوکت ترین کا ذومعنی جملہ اور حکومتی رویہ


تیسرا بجٹ پیش کرنے والی حکومت کے چوتھے وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی سمت درست کرنے کا مشورہ دے ڈالا


اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کی حکومتکا تیسرا بجٹ اس کے چوتھے وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ کو پیش کرتے ہوئے شوکت ترین نے ایک بہت ہی عجیب جملہ اپنی تقریر کا حصہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میرا اصول ہے کہ قبرستان میں کھڑے ہوکر مردوں کو اکھاڑنے سے بہتر ہے کہ باہر نکلا جائے اور قوم کو روشنی کی طرف لے جایا جائے۔شاید انہوں نے یہ جملہ اپنے دائیں جانب براجمان وزیرِاعظم عمران خان کے لیے کہا ہوگا کیونکہ وزیرِاعظم اور ان کی کابینہ ہر کام کی ذمہ داری گزشتہ حکومت پر ڈال رہی ہے۔
تیسرا بجٹ پیش کرنے والی حکومت کے چوتھے وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی سمت درست کرنے کا مشورہ دے ڈالاہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس نئے وزیر خزانہ کے مشورے پر عمل کرتی ہے یا ایک با ر پھر وزیر خزانہ تبدیل کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔