سی ڈی اے کو 156 ارب روپے کا بجٹ دینا ناقابل فہم ہے


وفاقی بجٹ میں تعلیم اور صحت کا بجٹ سی ڈی اے سے کم ہے ،جاوید انتظار

اسلام آباد :کرپٹ ادارے سی ڈی اے کو 156 ارب روپے کا بجٹ دینا ناقابل فہم ہے. وفاقی بجٹ میں تعلیم اور صحت کو اس سے کم بجٹ دیا گیا ہے۔ پیسے کی تقسیم انسانی سے زیادہ سیاسی بنیاد پر کی گئی ۔سی ڈی اے کی کرپشن کے چرچے زبان زد عام پر ہیں ۔سی ڈی اے انکوائریز میں سرکاری کوارٹرز کیلئے دروازے کی کنڈی اور کھڑکی کا شیشہ دستیاب نہیں جلد سی ڈی اے کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔شہر کے پرانے سیکٹرز میں پانی اور سیوریج کی پائپ لائنز ناکارہ ہو چکی ہیں۔جس کی وجہ سے سیوریج اور پینے کا پانی آپس میں مل رہا ہے۔جو موذی امراض کا باعث بن رہا ہے ۔گلی محلوں کے چھوٹے پارکس اور گرانڈز میں صفائی کا انتہائی ناقص نظام ہے۔یہ بات چیئرمین آزاد عوام تحریک سابق امیدوار قومی اسمبلی اسلام آباد جاوید انتظار نے کارکنان کے وفد سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے عوام کو مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔رجسٹری اور انتقال کے ذریعے قومی خزانے میں ٹیکس جمع کروانے والوں کو بنیادی آئینی حقوق سے محروم رکھا۔تحریک انصاف کی حکومت سی ڈی اے کی کرپشن پر قابو پا سکی نہ ہی کارکردگی کو بہتر بنا سکی۔سی ڈی اے کے بجٹ کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں گے۔