بینظیر بھٹو کی مثال ڈھونڈنا ناممکن ہے ، عامر صدیقی


راولپنڈی:جمہوریت کی بقاء با اختیار عوام اور معیشت کیلئے شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی تاریخی جدوجہد کے ثمرات سے پوری قوم مستفید ہو رہی ہے عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی64 ویں سالگرہ پر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے قائدین کی عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی مثال ڈھونڈنا ناممکن ہے وہ اسلام کا روشن چہرہ اور اسلام میں خواتین کے اعلیٰ مقام کے لئے مضبوط دلیل تھیں، کسی نے سچ کہا عظیم لوگ کبھی نہیں مرتے ممکن ہے وہ ہماری نظروں سے اوجھل ہو جائیں لیکن ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی، پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے بے نظیر بھٹو کی 30 سالہ سیاسی زندگی اپنے والد سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے بی بی نے اپنے والد کی طرف سے عطا کردہ عوام سے لافانی رشتہ ہمیشہ قائم رکھا اور عوام سے اپنے لازوال عشق کو اوج کمال پر پہنچایا۔