
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) یوکرین کی فرسٹ ڈپٹی وزیر خارجہ ایمین زاپاروفا نے کہا ہے کہ روسی حکومت نے کریمیہ میں جعلی سروے کرایا ہے جس سے اس کی مکاری عیاں ہو چکی ہے۔ کریمیہ یوکرین کا حصہ ہے جس پر روسی جارحیت جاری ہے کریمیہ کے عوام یوکرین کے ساتھ اپنا الحاق کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف کنفلیکٹ ریسولوشن کے زیر اہتمام ایک آن لائن کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایمین زاپاروفا نے کہا کہ روس نے کریمیہ کے اوپر جبری قبضہ کر رکھا ہے روسی فوج پوری ریاست پر قابض ہے اس دوران روس نے کریمیہ کے اندر فوجی جارحیت کے زریعے جعلی سروے کرایا جس میں انھوں نے ظاہر کیا کہ کریمیہ کے 82 فیصد لوگ روس کے ساتھ اپنا الحاق چاہتے ہیں اور میڈیا کے اندر جعل سازی پر مبنی حقائق کے برعکس تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ کریمیہ کے اندر اگر روسی فوج کو نکال کر غیر جانبدارانہ سروے کرایا جائے اور عوام کو آزادی دی جائے تو روس جیسے غاصب ملک کے ساتھ کوئی بھی الحاق نہیں کرے گا اور کریمیہ کی عوام یوکرین کے ساتھ ہو گی انھوں نے کہا کہ ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے کئے ہمہ وقت تیار ہے اور ہمیں اپنے دفاعی سسٹم پر پورا بھروسہ ہے۔


