ضمانت منظور لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا


لاہور :لاہورکی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے 1 کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی جس پرجمعرات کی صبح لاہور کی احتساب عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
یا درہے کہ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گزشتہ برس 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔مسلم لیگ نون کے رہنما نے اپنی درخواستِ ضمانت27 رواں برس مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔