سیکرٹری صحت نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کے عملہ کا کرونا رسک الائونس بند کر دیا

ملازمین سراپا احتجاج ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹر بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی

اسلام آباد(قاضی بلال وقائع نگار خصوصی)ہیلتھ رسک الائونس نہ ملنے پر قومی ادارہ صحت کے ملازمین نے دوسرے روزبھی احتجاج کیا۔ قومی ادارہ صحت کا گیٹ بند کردیا گیا، ٹیسٹ کے لیے آنے والے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے ہیلتھ رسک الائونس نہ دیا گیا تو کورونا ٹیسٹ بند کردیئے جائینگے، احتجاجی مظاہرین مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بھی بند کردینگے، مظاہرین30جون سے پہلے سمری منظور نہ کی گئی تو ائیر پورٹس پر اسکریننگ بند کردینگے، مظاہرین سیکرٹری ہیلتھ نے طبی عملے کے ہیلتھ الائونس کی سمری مسترد کردی تھی۔