
اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کے ہمراہ تعزیت کے لیے سابق وزیر داخلہ کے گھر آئے اور انہوں نے سابق وزیر داخلہ کی اہلیہ اور ان کے صاحبزادوں علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو زرداری و آصفہ بھٹو زرداری نے رحمان ملک مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی و گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ رحمان ملک پیپلز پارٹی کے ساتھ ملک کا بھی قیمتی اثاثہ تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے رحمان ملک کی خدمات اور ان کے ساتھ گزرے ہوئے خوشگوار لمحات کا بھی تذکرہ کیا۔ عمر رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ کے ہمارے گھر آنے اور ہماری ڈھارس بندھانے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔



