قومی اسمبلی میں عمران خان کے خطاب نے مسلم امہ کے دل جیت لئے ، عامر مغل


اسلام آباد (سینئیر رہنما و ترجمان تحریک انصاف عامر مغل نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر نے مسلم امہ کے دل جیت لئیے ہیں۔ بہت عرصے سے امت مسلمہ کو ایسی ہی جرات مند اور دلیر قیادت کی ضرورت تھی۔ عمران خان آج دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ عمران خان نے آج دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح کسی بھی ملک کے ہاتھوں میں استعمال نہیں ہو گا۔ بلکہ اپنی خود مختاری کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ آج ہم دنیا کے ساتھ سر اٹھا کر برابری کی سطح پر تعلقات کے خواہش مند ہیں نا کہ کسی کی ڈکٹیشن پر اپنی پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں۔ ماضی میں امریکہ سے پیسے لیکر مشرف، زرداری اور شریف دور حکومت میں اپنے ہی شہریوں پر ڈورون اٹیک کروائے جاتے رہے اور امریکی مفادات کی اس جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہید ہوئے اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان بھی ہوا۔ اور پوری دنیا میں پاکستان کی خود مختاری پر بھی سوالات اٹھے۔ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کے جزبات کی ترجمانی کی جس پر بطور قوم سب پاکستا نیوں کو فخر ہے۔