بھارتی کامیڈین و شاعر منور فاروقی بھی ہانیہ عامر پر دل ہار بیٹھے


ممبئی :بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین و شاعر منور فاروقی بھی خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر پر دل ہار بیٹھے ہیںاور انہوںنے اداکارہ ہانیہ عامر کے حسن پر مر مٹنے کا اعتراف کرلیا۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور اکثر بھارتی سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی دکھتے ہیں۔
ہانیہ عامر صرف بھارتی عوام کی فین فالوئنگ ہی سمیٹے نہیں بیٹھیں بلکہ بھارت کے شوبز ستارے بھی ہانیہ عامر کے مداح ہونے کا اعتراف کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کی فین لسٹ میں شامل ہونے والے بھارتی فنکاروں میں گلوکار و ریپر بادشاہ، شہناز گِل، عرفی جاوید، سنایا ملہوترا و دیگر شامل ہیں۔
اس فہرست میں تازہ اضافہ منور فاروقی ہیں جنہوں نے ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو پر اپنے دل میں امڈتے جذبات کا اظہار کیا۔
ہانیہ عامر نے عیدالفطر کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایہ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے عید کے لباس میں ملبوس لندن کی سڑکوں پر حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔جہاں ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں نے بڑھ چڑھ کر ان کے حسن و ادائوں کی تعریف کی وہیں منور فاروقی بھی اپنے جذبات پر قابو میں نہ رکھ سکے۔منور فاروقی نے ناصرف اس ویڈیو کو لائیک کیا بلکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ‘ہائے’ لکھ کر آسمانی دل والا ایموجی بھی بنایا۔
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر نظر آنے والے تمام کمنٹس میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا کمنٹ منور فاروقی کا ہی ثابت ہوا جس کو 21ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین لائیک کر چکے ہیں اور اس پر ایک ہزار سے زائد نے ردِعمل بھی دیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے منور فاروقی کے کمنٹ کا ری پلائے کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ دل آ گیا کیا ہانیہ پر ؟’ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ‘بھائی یہاں دال نہیں گلنے والی آپ کی، سوچنا بھی مت’۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔