ننکانہ ۔ رانا خضر حیات
ننکانہ صاھب میں ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد اہم عہدے خالی پڑے ہیں طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ان پر تعیناتی نہیں کی جا سکی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ کے ساتھ پنجاب حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ اسوقت ضلع میں ڈپٹی کمشنر،ایڈنشل ڈپٹی کمشنر،ایڈنشل ڈپٹی کمشنر فنانس۔ ضلعی افسر انڈسٹری ااور سب رجسٹرار کے عہدے عرصہ دراز سے خالی پڑے ہیں۔جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ خالی سیٹوں پر آفیسر تعینات کیے جائیں تاکہ عوام روزمرہ کے کاموں میں زلیل و خوار نہ ہو سکے


