ٹیکسی میں ایک شخص آ کر بیٹھا اور کہاکہ تمہارا باپ کیمونسٹ ہے اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے بیٹی افغان سفیر کا تحریری بیان

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)افغان سفیر کی بیٹی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس کے بیان نے کئی سوالات پیدا کر دیئے ہیں ۔جس سے ظاہر ہوتا ہے جیسے کوئی فلمی سین ہو ۔افغان سفیر بیٹی اپنے تحریری بیان میں پولیس کو بتاتی ہے کہ وہ اپنے بھائی کیلئے تحفہ لینے کیلئے گھر سے باہر نکلی اور ایک ٹیکسی میں بیٹھ گئی اور ٹیکسی والے سے کہاں مجھے ایسی جگہ لیکر جائو جہاں پر گفت ملتے ہوں ٹیکسی ڈرائیور نے کہا کہ میں ایسی جگہ جانتا ہوں اس کے بعد تھوڑے ہی فاصلے کے بعد ٹیکسی ایک جگہ رکی جہاں ایک اور شخص گاڑی میں بیٹھ گیا ۔ میں نے احتجاج کیا کہ ٹیکسی میں نے بک کرائی ہے تو اسے کیوں بیٹھا دیا ہے اس پر اس شخص نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور چلایا کہ تمہارا باپ کیمونسٹ ہے اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے اور وہ مجھ پر چلایا اور میں خوف سے بے ہوش ہوگئی ۔ا سکے بعد مجھے ہوش آیا تو میں ایک سڑک پر پڑی ہوئی تھی سامنے مزدور کام کر رہے تھے میرے کپڑے خراب تھے میں نے ایک اور ٹیکسی لی اور اپنے ابو کے دوست کو فون کیا اور وہ مجھے وہاں سے لے گئے ۔تفتیشی ٹیم نے افغان سفیر اور ان کی بیٹی سے ملاقات کی اور وقوع سے متعلق سوالات کئے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکی ۔




