کشمیری قوم وزیراعظم عمران خان کو اپنا سفیر بناچکی،عامر مغل


اسلام آباد:سینئیر رہنما و ترجمان تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ کشمیری قوم وزیر اعظم کو اپنا سفیر بنا چکی ہے اسلئے اب مودی کو ساڑھیاں اور آم بھیجنے والوں کیلئے کشمیر میں کوء جگہ نہیں ہے۔ پوری کشمیری قوم جانتی ہے کہ شریف فیملی نے مسلہ کشمیر کو ا پنے کاروباری مفادات کی نذر کر دیا تھا جسے کشمیری عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا شریف فیملی نے چند ٹکوں کے عوض جندال کے ذریعے کشمیر کو سرد خانے کی نذر کر دیا تھا یہی وجہ ہے کہ دورہ بھارت کے موقعہ پرنواز شریف نے حریت رہنماوں سے ہاتھ تک ملانا پسند نہیں کیا۔ عمران خان نے عشروں بعد مسئلہ کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر دوبارہ سلامتی کونسل میں پیش کیا اور دنیا بھر میں انڈیا کا مکروہ اور دہشت گرد چہرہ واضح کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف مودی بلکہ مودی کے خفیہ پارٹنرز نواز شریف فیملی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ وزیر اعظم کا کشمیری عوام نے جو فقید المثال استقبال کیا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی طرح عمران خان اب کشمیری عوام کے بھی دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور 25 جولاء کا سورج کشمیر کے سفیر عمران خان کی بے مثال فتح اور کشمیر کاز کے غدار نواز شریف کی شکست کا دن ہو گا۔