پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 94سال پورے ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب


قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے چینی سفیر نونگ رونگ سمیت چینی سفارتی حکام نے بھی شرکت کی

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر چیلنج کے باوجود پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں ، باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئیانتہائی اہم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چائینیز پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 94سال پورے ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ سمیت چینی سفارتی حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے چین کیدفاع ،سلامتی اور قومی تعمیر میں پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے منفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں، ہرچیلنج کیدوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کیرہے ہیں،باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئیانتہائی اہم ہے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسریکاساتھ نبھایا،پی ایل ایاورپاک فوج مشکل وقت کیبھائی ہیں،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔