پنجاب حکومت کے اس حکم سے رشوت کا بازار گرم ہو جائے گا صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم نور مہر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کا تمام میڈیکل سٹور فارمیسیوں پر فارماسسٹ کی تعیناتی 100% یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔تمام ڈرگ انسپکٹرز نے فیلڈ پلان و چھاپوں کا پروگرام ترتیب دے دیااب کوئی میڈیکل سٹور کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر نہیں چلے گاپاکستان میں 90% میڈیکل سٹور بغیر فارماسسٹ کے چلتے ہیں دوسری جانب نور مھر صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ مراسلہ عملی طور پر رشوت میں اضافے کا سبب بنے گا، اس خط کے بعد میڈیکل سٹوروں سے ڈرگ انسپکٹر کی رشوت ماہانہ 5000 سے 15000 تک ھو چکی۔




