جب 21 سال کا تھا تو ٹیسٹ کرکٹ بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا حالانکہ میں کھیل رہا تھا’ سابق ویسٹ انڈین پیسر

جمیکا : سابق کرکٹر این بشپ نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنے کمنٹری کے دوران بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کی تعریف کی۔ شاہین آفریدی نے دو گیندوں میں دو وکٹیں حاصل کر کے کریگ براتھویٹ اور جرمین بلیک ووڈ کی 49 رنز کی شراکت کو توڑا اور اگلی ہی گیند پر کائل مائرز کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں پر 100 رنز پر محدود کیا۔ این بشپ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار سپیل کیا، اس کی عمر 21 سال ہے اور وہ ایسا ہیرا ہے جسے ابھی تراشا جانا ہے، جب میں 21 سال کا تھا تو میں ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا حالانکہ میں کھیل رہا تھا، بعض اوقات آپ کسی میں کچھ دیکھ سکتے ہیں حالانکہ اس وقت وہ عظیم کھلاڑی نہیں ہیں جسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ بنیں۔100 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد بریتھ ویٹ نے جیسن ہولڈر کے ساتھ چھٹی وکٹ کی 96 رنز کی شراکت کے دوران ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ان کی کوشش نے ونڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کے 217 کے قریب پہنچا دیا تاہم ہولڈر کو اس دوران ڈی آر ایس سے مدد ملی اور ان کے خلاف ایک ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ اس وقت منسوخ کیا گیا جب ٹیلی ویڑن کے جائزوں میں شاہین شاہ آفریدی کی ڈیلیوری لیگ سٹمپ کے باہر گرتی دکھائی دی۔
