فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی میں سیکٹر ایف چودہ، ایف پندرہ کے پلاٹس کی قر عہ اندازی کی تقر یب



اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی میں سیکٹر ایف چودہ، ایف پندرہ کے پلاٹس کی قر عہ اندازی کی تقر یب کا انعقاد کیاگیا۔جس کی سر بر ا ہی و فا قی و ز یر ہا سنگ ا ینڈ ور کس طا رق بشیر چیمہ نے کی ۔ تقر یب میں و فا قی سیکریٹر ی ہا سنگ ا ینڈ ور کس ڈ اکٹر عمر ا ن ز یب خا ن،ڈائریکٹر جنرل FGEHA طا رق رشید, منسٹری آف ہائوسنگ اینڈ ورکس کے سینئر افسران اور سیکٹرF-14/F-15 کے الاٹیز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹراسٹیٹ اورڈائریکٹرآئی۔ٹیFGEHA نے وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طا رق بشیر چیمہ اور و فا قی سیکریٹر ی ہا سنگ ا ینڈ ور کس ڈ اکٹر عمر ا ن ز یب خا ن کو سیکٹر F-14/F-15 منصو بے کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتا یاکہ یہ منصوبہ 2015 میں شروع ہوا۔وفاقی وزیر ہاسنگ و تعمیرات طا رق بشیر چیمہ نے سیکٹر ایف چودہ، ایف پندرہ کے پلاٹس کی بیلٹنگ کی۔سیکرٹری ہاسنگ و تعمیرات نے کیٹگری ٹو،جبکہ ڈی جی ہاسنگ اتھارٹی نے کیٹیگری تھری کے پلاٹس کی قرعہ اندازی کی-ا لا ٹیز کی آسانی کے لئے بیلٹنگ لسٹیں ہائوسنگ اتھارٹی کی ویب سائٹ پرمیسرہیں۔ پہلے مرحلے میں 4700پلاٹس کی مختلف کیٹگریز کی بیلٹنگ کی گئی جن لوگوں کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کئے گئے تھے اور انہوں نے ڈائون پیمنٹ جمع کروائی تھی ان کو بیلٹنگ میں شامل کیا گیا۔اور اس عمل کے لیے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا تا کہ الاٹیز اپنے واجبات جمع کروا سکیں اور انہیں بیلٹنگ میں شامل کیا جاسکے۔ تقر یب میں مو جو د ا لا ٹیز نے و فا قی و ز یر طا رق بشیر چیمہ، و فا قی سیکریٹر ی ہا ئو سنگ ا ینڈ ور کس ڈ اکٹرعمر ا ن ز یب خا ن اور ڈائریکٹر جنرل FGEHA طا رق رشید کو منصو بے پر تیز رفتار کام جا ری رکھنے پرخراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ ڈائریکٹر جنرل FGEHA نے ہمارے مسائل حل کرنے کے لئے ہر کو شش کی۔ وفا قی و ز یر طا رق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہما ری کو شش ہے کہ منصو بے کو بروقت مکمل کیا جائے تا کہ و فا قی ملا زمین اپنے گھر کے خواب کو پورا کر سکیں۔ہائوسنگ اتھارٹی والے خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ اتنے کم وقت میں انہوں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔آفیشل ڈویلپر FWO اپنا کام اگلے مہینے سے شروع کر رہا ہے۔آخر میں انہوں نے الاٹیزکوخصوصی مبارکباد دی۔