مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں،مریم نواز

 
اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
اسلاآباد سے لاہور روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، ساتھ دینے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، امید ہے تمام ورکرزپارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے، انشااللہ 19 تاریخ کو دوبارہ آپ سےملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر فرد جرم کے لیے 19 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے جب کہ گزشتہ سماعت پر کمرہ عدالت میں وکلا کی ہنگامی آرائی کے باعث سماعت نہیں ہوسکی تھی۔