ادارہ کومل عزیز انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد پندرہ لاکھ ہوگئی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نوجوان پاکستانی اداکارہ کومل عزیز انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 15 لاکھ ہونے پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام پر کومل عزیز کے فالوورز کی تعداد 15 لاکھ ہوگئی جس کی خوشی انھوں نے انسٹاگرام پر ہی منائی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر کومل عزیز نے اپنی پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں یہ دیکھا جاسکتا تھا کہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد 15 لاکھ ہوگئی ہے۔ حال ہی میں انھوں نے بیرون ملک روانگی کے لیے ضروری کوویڈ ٹیسٹ کروایا تھا، تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ملک کا سفر کرنے والی ہیں۔