پلوامہ حملے کے قصور وار جتنا چھپ لے ، سزا ضرور ملے گی، نریندر مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی ہے اور  کہا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم کے بعد وجود میں آنے والا ملک  دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور دہشت گردی کا دوسرا نام بن چکا ہے،یہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے اور اس کے منصوبوں کو ہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پلوامہ حملے کے قصور وار چاہے جتنا بھی چھپ لیں ،اس گناہ کی سخت ترین سزا انہیں ضرور ملے گی۔زیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے میں مارے جانے والے فوجی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا

 سیکیورٹی فورسز  کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے قصوروار چاہے جتنا بھی چھپ جائیں، ان کو اس گناہ کی سزا ضرور ملے گی،بھارتی عوام سے کام لیں اور اپنے فوجی جوانوں پر یقین رکھیں ،بھارتی سرکار نے ہندوستانی فوج کو اجازت دے دی ہے پلوامہ کے قصورواروں کو کیسے، کہاں، کب، کونسی اور کس طرح کی سزا دی جائے گی؟اس کا تعین ہمارے جوان کریں گے۔