
اسلام آباد :چیئرمین اسلام آباد کیریئر کالجز (آئی سی سی)جاوید انتظار نے کہا ہے کہ پرائمری کا نیا نصاب کچھ تحفظات کے ساتھ بہترین نصاب ہے۔نصاب میں موجود سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے سے طلبا کو بہت کچھ سیکھایا جا سکتا ہے ۔آئی سی سی پرائمری، مڈل اور میٹرک سیکشنز میں پراکٹرز کا نیا اور منفرد نظام متعارف کروا رہا ہے ہے۔جس کے ذریعے طلبا کے اندر فطری لیڈرشپ صلاحیتوں کو منظم اور فعال بنایا جائے گا۔اس ضمن میں جامع حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔اساتذہ،والدین اور انتظامیہ کے باہمی ربط و مشاورت سے طلبا کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔وہ پرائمری،مڈل اور میٹرک سیکشنز کے پراکٹرز اور سیکشن وائز اساتذہ کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی طلبا کے مستقبل کا ضامن ادارہ ہے۔طلبا کے مستقبل پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نصابی اور ہم نصابی منظم سرگرمیوں کے ذریعے طلبا کے نتائج اور ان کے اعتماد،ذہن، شخصیت اور کردار سازی کیلئے بہترین لائحہ عمل کے ساتھ کام کرینگے. اساتذہ خود احتسابی اور مثبت سوچ کے ساتھ خدمات سرانجادیں. اسلامی تعلیمات اور ڈرائنگ،آرٹ کا اضافی نصاب شامل کر رہے ہیں۔


