سی ڈی اے کی مختلف لیبارٹریز ملازمین چودھری یاسین گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ میں شامل


پلاٹ رکوانے والے ریٹائرڈ غدار ٹولے یاسین گروپ کو چھوڑ کر اپنے حقیقی گھر سی ڈی اے ایمپلائز یونین میں شامل ہوئے ہیں

اسلام آباد،جنرل سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ عزت کمال پاشا شمولیتی پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد:سی ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد نے چودھری یاسین گروپ کو چھوڑ کر عزت کمال پاشاسی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔شمولیتی پروگرام میں جی ٹین لیباٹری ، واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ، جی اینڈ ایچ لیبارٹری ایس ٹی پی لیبارٹری اور ایم کیو سی لیبارٹری ملازمین کی شمولیت ۔سی ڈی اے لیبارٹری میں پاشا گروپ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وقاص مغل ، حافظ ظہیر عباس کی خصوصی کاوشوں سے ملازمین نے پلاٹ رکوانے والے ریٹائرڈ غدار ٹولے یاسین گروپ کو چھوڑ کر اپنے حقیقی گھر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میںعابد عباسی ، حافظ ممتاز ، خالد زیب ، کرامت شاہین ، سیف الرحمن ، قاسم محمد ماجد ، خالد عباسی ، بلال فاروق ، خالد عباسی ، سید تابش ، سید طاہر حسین شاہ ، دلنواز خان ، وقاص ایوب ، اشرف مسیح ، فاروق بیگ ، نثار خان ، نادر خان ، پرویز اختر ، شاہد محمود ، محمد شکیل ، انجم شاہین ، سلیم ، عاطف ، محمد یار ، محمد فاروق ، ریاست ، خضر شاہ ، رشید ،ایم او سی لیب سے تیمور رضا ، شہزاد انجم ، سیفی اللہ نیازی ، تنویر ستی ، حنیف اللہ، داود خان ، نثار احمد ، ایس ٹی پی لیبارٹری سے اکرام الحق ، انعام الحق ، ندیم احمد ، آصف ، عدیل ، احمد صدیق اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ڈی اے کی لیبارٹریز کیلئے تمام آلات اور تمام احتیاطی آلاجات کو منظور کروا کر لیبارٹریز کو اپ گریڈ کروائیں گے انشااللہ ملازمین کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے ملازمین 17 تاریخ کو پھول کو کامیاب کروائیں پاشا گروپ ملازمین کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا ۔