افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی افتتاحی تقریب گیارہ ستمبر کو ہوگی ، شرکت کے دعوت نامے جاری

کابل:افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں
افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے مختلف ممالک کو دعوت نامے جاری کردیے گئے جن پاکستان بھی شامل ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق تقریب میں پاکستان، چین، ترکی، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، روس اور ازبکستان کے نمائندے شرکت کریں گے۔
نئی افغان حکومت 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی، پاکستان نے نئی افغان حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔