
اسلام أباد : سینئر رہنما و ترجمان تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں۔ انھیں خطرہ ہے کہ أئ ووٹنگ سے ان کے دھاندلی کے منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔ اور 2023 میں ایک بار پھر یہ ناکام ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملکر ای وی ایم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ عمران خان نے قوم سے صاف شفاف الیکشن کا وعدہ کررکھا ہے جو ہر صورت پورا ہو کررہے گا۔ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ الیکشن کروانا ہے لہذا وہ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہ کرے۔اگر ہمارے ہمسائے ملک بھارت میں 60 کروڑ ووٹر الیکرانک مشین سے ووٹ ڈالتے ہیں تو اپوزیشن پاکستان کے 12 کروڑ ووٹرز کے الیکٹرانک مشین کے استعمال سے کیوں خوفزدہ ہے۔ تحریک انصاف عوام کے مفاد میں صاف شفاف الیکشن ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور کسی قسم کے دباو اور پریشر کو خاطر میں نہیں لائے گی۔


