
تھیٹر کی نامور اداکارہ ماہ نور کو پنجاب بھر میں چھ ماہ کے لئے بین کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس پرفارمنس پر بین کیا گیا ہے جو چھ ماہ قبل انہوں نے گوجرانوالہ میں کئے ہوئے سٹیج ڈرامے میں پیش کی تھی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر تحریری نوٹس بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ اداکارہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ جس پرفارمنس پر بین کیا گیا وہ چھ ماہ قبل گوجرانوالہ میں کی تھی جو سازش ہے۔ ماہ نور کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے کیونکہ ان کی ساتھی اداکارائیں ان سے حسد کرتی ہیں اور وہ اس پابندی کے خلاف عدالت جائیں گی




