اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ماحولیاتی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک توانائی کے منصوبوں کے تحت چین اور پاکستان کی دونوں حکومتیں قابلِ تجدید توانائی کے آپشن متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا فلیگ شپ انرجی پروجیکٹ ساہیوال پاور پلانٹ نے ماحولیاتی معیارات کو برقرار رکھا ہے جس کی وجہ سے اسے مسلسل تیسرے سال انوائرمینٹل ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔
