پورنو گرافی کیس’ راج کندرا کی ضمانت کے بعد شلپا شیٹھی کا خوشی کا اظہار


ممبئی : پورنو گرافی کیس میں راج کندرا کی ضمانت کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ضمانت ہونے پر خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی دو ماہ کے عدالتی ریمانڈ کے بعد ضمانت منظور کرلی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کی ضمانت کے احکامات جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔ جس میں لکھا تھا قوس قزح اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک برے طوفان کے بعد خوبصورت چیزیں ہوسکتی ہیں۔ شلپا شیٹھی کی اسٹوری کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور یہ اسٹوری شیئر کرکے انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔