بیرسٹر دانیال چودھری اور اسامہ چودھری کی شہباز شریف سے خصوصی ملاقات،برطانوی عدالت سے سرخرو ہونے پر مبارکباد


اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل، چوہدر ی شیر علی اور راجہ ارشد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے


اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر چوہدری تنویر خان کے صاحبزادے بیرسٹردانیال چوہدری ، چوہدری اسامہ تنویر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو برطانیہ میں کیسز سے بری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی عدالت نے میاں شہباز شریف اور ان کے فیملی پر منی لانڈرنگ کیس سے بری کرکے عمران خان اور ان کی کابینہ کو رسوا کیا ہے۔شہباز شریف کا برطانوی عدالت سے بری ہونا حق کی فتح ہے۔ ہمارے قائدین پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے برطانیہ کی عدالت میں کیس دائر کیا گیا جہاں پر عمران خان اور شہزاد اکبر کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ میاں شہباز شریف کا برطانوی عدالت سے بری ہونا حق سچ کی فتح ہے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صد ر میاں شہباز شریف کو برطانیہ کی عدالت سے بری ہونے پر مبارکباد کرنے کے موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل، چوہدر ی شیر علی اور راجہ ارشد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالتی فیصلے نے پاکستان کا نام بھی سرخرو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلکٹیڈ عمران خان مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور پر اشیا ضروریہ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں بیرسٹر دانیال اور اسامہ تنویر کو راولپنڈی میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے بہترین حکمت عملی کے ترتیب دینے کا حکم دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہمارے خلاف جو مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ایک ایک کر کے غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو متحد رہ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے پر زور دیا